قسمت بیگ کے قاتل پکڑے گئے، لرزہ خیزاورسنسنی خیزانکشافات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 18:13 شام

 

 

 

لاہور (مانیٹرنگ) لاہور کی اسٹیج اداکارہ و ڈانسر قسمت بیگ کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، گرفتار ملزم رانا مزمل نے ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کرلیا، قتل کی وجوہات بھی بتادیں، کہتا ہے فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامے کی پیشکش ٹھکرانے پر زخمی کرکے سبق سکھانا چاہتا تھا۔

لاہور میں اسٹیج اداکارہ و ڈانسر قسمت

بیگ کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، قتل میں ملوث مرکزی ملزم رانا مزمل نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا جس میں واقعے کی اصل کہانی کھل کر سامنے آگئی۔

 

7

 

رانا مزمل کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ سے 7 سال پہلے سے تعلقات تھے، قتل کی نیت سے فائرنگ نہیں کرائی، صرف زخمی کرانا چاہتا تھا، حملے کیلئے ملزمان کو 5 لاکھ روپے دیئے۔

پولیس کے سامنے بیان میں اس نے بتایا کہ اداکارہ و ڈانسر قسمت بیگ نے فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامے کی پیشکش ٹھکرادی تھی جس پر اسے سبق سکھانے کا پلان بنایا۔

 

Qismat Baig Murder Lhr Pkg 25-11

 

واضح رہے کہ جمعرات 24 نومبر کو اسٹیج پروگرام میں پرفارمنس کے بعد قسمت بیگ کار میں گھر جارہی تھیں کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی، انہیں 10 سے زائد گولیاں لگیں، کئی گھنٹی زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ خالق حقیقی سے جاملی تھیں، مقتولہ کے موبائل فون ریکارڈ سے ملزمان کا سراغ ملا اور جیوفینسنگ کے ذریعے انہیں گرفتار کیا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل سینئر وزیر پنجاب رنا ثناء اللہ نے بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ قسمت بیگ کے قتل میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد ملوث ہیں۔