کم عمر عاشق کی شادی کی خواہش اور قسمت بیگ کا انکار: سٹیج اداکارہ کے قتل کا معمہ حل ہونے کے قریب پہنچ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 11, 2016 | 06:07 صبح

لا ہور (ویب ڈیسک)ہر بنس پو ر ہ میں کرائے کے قاتلوں  کے ہا تھوں قتل ہو نے والی سٹیج ادکا ر ہ قسمت بیگ کے کیس  میں اہم انکشافا ت ہوئے ہیں ۔

 ذرا ئع کے مطا بق مر کزی ملزم را نا مزمل نے 5سال قبل ادکا ر ہ کے ساتھ شاد ی کی تیا ر یا ں مکمل کر لی تھیں لیکن مقامی قاری نے ملزم کی عمر د یکھ کر نکا ح پڑھا نے سے انکا ر کردیا جس پر ادکا ر ہ کی را نا مزمل سے شاد ی نہیں ہوسکی ۔

واضح ر ہے قسمت بیگ کی اس سے قبل علی نا می شخص کے ساتھ بھی پسندکی شاد ی ہو ئی تھی جس سے اسکے دو بیٹے ہیں لیکن  6سال قبل دونوں میں طلاق ہو گئی  ۔ ذرا ئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم را نا مزمل فیصل آبا د میں بد نا م زما نہ شخص ہے اور یثر ب کا لو نی ، ستیا نہ رو ڈ اور د یگر علاقہ میں اسکا منشیا ت فروشی کا مکرو ہ کا روبا ر کرتا ہے ۔ ملزم ادکا ر ہ کو پر مو ٹ کرتاتھا ۔ لیکن کچھ عرصہ قبل ادا کا ر ہ نے مبینہ طو ر پر علی بٹ نا می شخص سے تعلقات استوار کر ر کھے تھے جس کا ملزم کو ر نج تھا ۔

ملزم نے دوران تفتیش پو لیس کو بتا یا کہ قسمت بیگ کچھ عرصہ سے فیصل آبا د میں سٹیج ڈرا مہ نہیں کر ر ہی تھی جس پر ملزم نے لاہور کے سٹیج ڈرا مہ کے پروڈوسر علی ر ضا نا می شخص کو سٹیج ڈرا مہ کے 50ہزار روپے بیا نہ بھی د یا گیا تھا ۔ لیکن ادکا ر ہ نے اسکے با وجودانکا ر کردیا تھا جس کا را نا مزمل کو ر نج تھا اور اس نے ملزم ر ضوان ، حبیب ، عا بد ، محمد عظیم کے ذر یعے ادکارہ کو قتل کروایا۔