مٹھی بھر ق لیگ کے الیکشن مکمل ,،پرویز الٰہی غیر موجودگی میں پنجاب کر صدر منتخب

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 19, 2016 | 18:28 شام


لاہور(مانیٹرنگ)مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن مکمل، پرویز الہیٰ بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن عالمگیر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں مسلم لیگ ہاو¿س لاہور میں ہوئے۔ چودھری پرویز الہیٰ کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث چودھری ظہیرالدین خان نے صوبائی صدر کے لئے ان کے کاعذات جمع کرائے، کسی اور امیدوار کی جانب سے کاعذات موصول نہ ہونے پر چودھری پرویز الہیٰ بلا مقابلہ صوبائی صدر منتخب ہو گئے جبکہ دیگر عہدیداروں کی نامزدگی کا اختیار صوبائی کونسل کے اجلاس میں چودھری

پرویز الہیٰ کو دے دیا گیا۔
اس موقع پر بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق نے قواعد کے مطابق پارٹی الیکشن کرائے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ نون کی جانب سے غیر آئینی الیکشن کرائے گئے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی طارق شبیر چیمہ اور چودھری ظہیرالدین خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات میں عوامی مسائل کا حل شامل نہیں ہے، مسلم لیگ ق کے انتخابات میں کسی دوسرے امیدوار کا مد مقابل نہ آنا کارکنوں کا چودھری پرویز الہیٰ پر اعتماد کا اظہار ہے۔