سونے اور ریشم سے قرآن مجید کی تیاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 09:03 صبح

 

لاہور(حنا شہزادی مغل)حال ہی میں آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے دنیا میں پہلی بار قرآن مجید کو سونے کی تاروں سے ریشم پر تحریر کیا ہے اور اس قرآن مجید کی تیاری میں تین سال کا عرصہ لگا ہے- 


33 سالہ تنزیلہ میمد زادی نے قرآن مجید کی آیات کو ریشم پر سونے کی تاروں کی مدد سے تحریر کیا ہے اور یہ تمام کام ہاتھوں سے سرانجام دیا گیا ہے-

اس قرآن مجید کی تیاری میں مجموعی طور پر 164 فٹ ریشم استعمال کی گئی ہے جبکہ اس ریشم پر قرآنی آیات کو تحریر کرنے کے لیے سیال سونے اور چاندی کا استعمال کیا گیا ہے-

تنزیلہ میمد زادی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس قرآن مجید کی تیاری سے قبل پوری تحقیق کی ہے اور اس سے قبل کبھی بھی دنیا میں قرآن مجید کو ایسے میٹیریل پر نہیں تحریر کیا گیا-
 


تنزیلہ ریشم پر سونے کی تاروں کی مدد سے قرآن مجید تحریر کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا کام تصور کرتی ہیں۔