ملکہ کی موت کی اطلاع دینے کیلئے پلاننگ بنالی گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 22, 2017 | 18:09 شام
لندن(مانیٹرنگ)ملکہ برطانیہ ابھی زندہ ہیں مگربکنگھم پیلس نے ان کی موت کی صورت میں یہ اطلاع جاری کرنے کے لیے خفیہ کوڈ تیارکرلیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس میں یہ لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے کہ ملکہ کی موت کی خبر کس طرح جاری کی جائے گی۔
اس مقصد کے لیے ’’لندن برج از ڈاؤن‘‘ کا خفیہ کوڈ تجویزکیاگیا ہے جس کے ذریعے یہ بتایا جائے گا کہ ملکہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملکہ ایلزبتھ کی موت کی خبرسب سے پہلے برطانوی وزیراعظم کو دی جائے گی، اگر وہ آرام کر رہی ہوں گی یا سو رہی ہوں گی تو اس صورت میں یہ خفیہ کوڈ سول سروینٹ کو بتایا جائے گا۔ جس کا مطلب ہوگا کہ ملکہ برطانیہ اب نہیں رہیں۔
وزیراعظم کے بعد ملکہ کی موت کی خبراعلیٰ حکومتی حلقوں کو اور کامن ویلتھ کے 36 ممالک کو دی جائے گی۔ عوام کو یہ خبر دینے سے پہلے عالمی رہنماؤں اور پریس ایسوسی ایشن تک پہنچائی جائے گی۔
شاہی محل کی ویب سائٹ پر سیاہ بیک گراؤنڈ میں یہ خبر دی جائے گی اوراخبارات میں سپلیمنٹ جاری کئے جائیں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملکہ کی موت کے بعد بی بی سی کا ریڈیو الرٹ ٹرانسمیشن سسٹم بھی فوری طور پر آن کیا جائے گا،
ملکہ برطانیہ کی موت پر غمزدہ میوزک سنوایا جائے گا۔
واضح رہے کہ 90 سالہ ملکہ برطانیہ گزشتہ 65 برس سے برطانیہ پر حکومت کر رہی ہیں