دنیا کیلئے ملکہ بارطانیہ کے حوالے سے بُری خبر،ملکہ الزبتھ نے دورہ منسوخ مصروفیات ترک کردیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 23, 2016 | 05:14 صبح

لندن (مانیٹرنگ) برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ اور ان کے شوہر پرنس فلپ نے خراب صحت کی وجہ سے کرسمس کے موقع پر اپنی پہلے سے طے شدہ دوروں کو کچھ وقت کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔بکنگھم پیلس نے آج ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ 90 سالہ ملکہ الزبیتھ اور 95 سالہ ان کے شوہر پرنس فلپ دونوں کو ہی نزلہ ہے جس کی وجہ سے انہوں نے کرسمس کے موقع پر اپنے دوروں کو ملتوی کر دیا ہے۔بکنگھم پیلس کے بیان کے مطابق ملکہ الزبیتھ اور ان کے شوہر پرنس فلپ کو لندن سے نارفولک کے لئے روانہ ہونا تھا جہاں وہ سینڈرگھنم میں وا
قع اپنی رہائش گاہ پر روایتی طور پر کرسمس مناتے ہیں۔