حکمرانوں کے خلاف فرد جرم تیار ہو گئی ، تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 17, 2016 | 05:29 صبح
لاہور(ویب ڈیسک) عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنے ایک شاندار تبصرے میں لکھا ہے ۔
جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے لکھا '8 اگست کی تباہی پر جسٹس عیسیٰ کی رپورٹ حکومت کی جانب سے شدت پسند گروہوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ پر عملدرآمد نہ کروانے میں ناکامی پر فردِ جرم ہے۔'
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے اس رپورٹ کو 'چوہدری نثار اور وفاقی حکومت کے خلاف چارج شیٹ' قرار دیا۔'
فراز احمد جان نے لکھا 'اگر کسی کو عزت 'تار تار' ہونے کے معنی جاننے ہوں تو وہ کوئٹہ رپورٹ پڑھے۔'
نسیم زہرہ نے لکھا 'کوئٹہ واقعے پر سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن نے وزارتِ داخلہ، نیکٹا اور وزارتِ داخلہ کی بدترین نااہلی اور تضادات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔'
فاروق طارق نے لکھا 'کمیشن نے حکومت کے ممنوعہ تنظیموں اور مذہبی جنونیوں کے ساتھ روابط پر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔'
طاہر ملک نے لکھا کہ 'رپورٹ کوئٹہ میں سکیورٹی ایجنسیوں کی امن و امان کے قیام میں ناکامی اور بری کارکردگی پر سے پردہ فاش کرتی ہے۔'
اور اسامہ صدیقی نے لکھا کہ 'کیا اس پر اب کوئی سیاسی قیمت ادا کرے گا؟ کیا کسی کو سزا ملے گی؟ نہیں تو پھر یہ جمہوریت ایک دھوکا ہے۔