پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شاندار کارنامہ : لاہوریوں کو کھلایا جانیوالا قلفہ کہاں اور کس طرح تیار کیا جا رہا تھا ؟ اندر کی بات سامنے آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 09:24 صبح

لاہور (ویب ڈیسک)  شہر کے اہم ترین علاقہ قرطبہ چوک  میں معروف بے  نظیر قلفہ شاپ  پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ،   قلفہ شاپ کو سیل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے  اس مشہور دکان پر  اشیاء کی سٹوریج کے لیے کیمیکل ڈرمز کے استعمال اور ناقص صفائی کی بنیاد پر  س

خت نوٹس لیا ۔ جبکہ اس  قلفہ شاپ پر  پروڈکشن ایریا  میں واش رومز اور ٹائلٹ  قائم تھے ، کام کے دوران ورکرز بکثرت سگریٹ نوشی کر رہے تھے  ۔ یاد رہے کہ اس سے   قبل ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر  نے  مذکورہ دکان کو بہتری کی ہدایت کی تھی مگر اس پر کوئی عمل نہ کیا گیا ۔ چنانچہ کل اسے سیل کر دیا گیا ۔