اب پاکستان میں مقدس اوراق کو کیسے استعمال کیا جائےگا ؟ اہم فیصلہ کر لیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 09, 2017 | 12:02 شام

 

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور بین المذاہب وہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مقدس اوراق کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے کراچی اور اسلام آباد راولپنڈی میں ایک ایک ری سائیکلنگ پلانٹ لگایا جارہا ہے، اخبارات کو ردی میں استعمال کرنے سے بچانے کیلئے ری سائیکلنگ کی جائے گی اور اس سلسلے میں باقاعدہ قانون سازی کی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سال2017کیلئے حج پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کی کابینہ سے منظوری حاصل کرلی گئی ہے اور جلد ہی اسمبلی میں پیش ک

ردیا جائے گا۔ کراچی پریس کلب کے دو رے پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ 2016میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے اچھا حج پیکیج دیا گیا،ابتداءمیں یہ پیکیج3لاکھ25ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا مگر بعد میں حکومت نے اسے 2لاکھ75ہزار روپے کیا اور اس کے بعد مزید 15ہزار کم کئے گئے ،پہلے اس پیکیج میں کھانا نہیں تھا مگر حجاج کرام کو منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں کھانا بھی دیا گیا، بہترین انتظامات پر پاکستان کی عالمی سطح پر تعریف ہوئی۔