امریکہ میں قران پاک کی پہلی سب سے بڑی نمائش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 04, 2016 | 15:24 شام

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکاکے دارالحکومت واشنگٹن میں واقع سیکلر گیلری نے قران کے فن تحریر پر ایک بڑی نمائش کااعلان کیا ہے جو22 اکتوبر سے شروع ہو کرآئندہ سال 20 فروری تک جاری رہے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق قران کا آرٹ، ترک عجائب گھر اور اسلامک آرٹ کے خزانے‘ کے نام سے منعقد کی جانے والی اس نمائش کے لیے کئی اداروں نے معاونت فراہم کی ہے۔اس نمائش میں قران پاک کے 60 سے زیادہ نسخے رکھے جائیں گے جن کا تعلق عرب دنیا، ترکی، ایران اور افغانستان سے ہے۔ ان قلمی نسخوں کا تعلق تقربیاً ایک ہزار قبل آٹھویں صدی کے دمشق سے لے کر 17 صدی کے استنبول سے ہے۔