خاتون نے 3 سالہ محنت کے بعد ایک لیٹر مائع سونے اور چاندی سے ریشم پر پورا قرآن مجید تحریر کردیا۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 02, 2016 | 19:01 شام

باکو(مانیٹرنگ ڈیسک): آذربائیجان کی ایک فن کارہ نے 3 سال کی محنت سے باریک ریشم پر قرآن مجید تحریر کیا ہے جس کی تصاویر دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہیں۔یہ قرآن مجید تنزیلے محمد زادے نے اپنے ہاتھ سے تحریر کیا ہے اور اسے سونے اور چاندی سے لکھا گیا ہے۔
تنزیلے ایک پروجیکٹ کے طور پر مکمل قرآنی متن کو خوشخط انداز میں لکھنا چاہتی تھیں لیکن وہ کچھ
منفرد کرنے کی خواہاں تھیں، بہت سوچ بچار کے بعد ان کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ قرآن مجید کو باریک اور نفیس ریشم پر لکھا جائے جو اپنی جگہ خود ایک چیلنج تھا۔