درندوں کی اس دنیا میں کس پر اعتبار کروں ؟رابی پیرزادہ کے بارے میں بڑا انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2016 | 06:59 صبح

کراچی (ویب ڈیسک)  رابی پیرزادہ کے دل کی بات زبان پر آگئی ، کہتی ہیں میں کس پر اعتبار کروں کون سب سے زیادہ قابل اعتبار ہے ایک  بندوق یا پستول یا  پھر ایک خطرناک سانپ ۔

تفصیلات کے مطابق نرالے شوق رکھنے والی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک تازہ ترین تصویر اپ لوڈ کی ہے جس  میں وہ ایک پستول ہاتھ میں پکڑے بیٹی ہیں جبکہ انکے سامنے رکھی میز پر انکا ایک پالتو اژدھا  نما سانپ بھی لیٹا ہوا ہے۔  اس پوسٹ

میں رابی پیرزادہ نے عوام سے پوچھا ہے کہ آپ ہی بتائیے  ان میں سے کون زیادہ قابل اعتبار ہے  ، سانپ یا پھر پستول۔

 یاد رہے کہ رابی پیزادہ پاکستان کی وہ واحد فنکارہ اداکارہ و گلو کارہ ہیں جو انتہائی خطرناک اور انوکھے شوق و مشغلے رکھتی ہیں ۔ انکے گھر میں انہوں نے متعدد خطرناک سانپ پال رکھے ہیں ۔ وہ کبڈی کا شوق بھی رکھتی ہیں ۔ اور اکثر پہلوانوں کے درمیان جا کھڑی ہوتی ہیں ۔ ہیوی بائیکس  کے ساتھ انکی تصاویر بھی اکچر دیکھی جا سکتی ہیں  جبکہ  مارشل آرٹس کی بہترین کھلاڑی  اور شاید بلیک بیلٹ بھی ہیں جب کہ اس تصویر کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ اسلحے کی شوقین بھی ہیں اور اسے چلانا جانتی ہیں