فوج نے دہشتگردوں کیخلاف اپریشن ردالفساد کا آغاز کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 22, 2017 | 13:43 شام

راولپنڈی(مانیٹرنگ)پاک فوج نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد شروع کیا جارہا ہے۔آپریشن کا مقصد دہشتگردوں، تخریب کاروں  اور ان کے سہولت کاروں کا بلاتفریق مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ آپریشن کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی اب تک کی کامیابیوں کو مستحکم کرنا ہے  جب کہ آپریشن کا مقصد سرحدی سلامتی کو یقینی بنان

ا ہے۔اپریشن میں بری بحری اور فضاءی افواج حصہ لیں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد میں پاک فوج،فضائیہ،بحریہ اور سول آرمڈ فورسزحصہ لیں گے۔ پنجاب میں رینجرزکے انسداددہشتگردی آپریشنزبھی اس کاحصہ ہیں اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذکرنیوالےادارے بھی دہشتگردوں کےخاتمے کےآپریشن کاحصہ بنیں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمداس آپریشن کا طرہ امتیاز ہوگا اس کے علاوہ ملک بھر کو اسلحہ سےپاک کرنا،بارودی موادکوقبضےمیں لیناآپریشن کااہم جزہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبہ پنجاب کے تمام کور کمانڈرز نے شرکت کی جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ آرمی چیف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جن کا اعلان چند گھنٹوں کے وقفے کے بعد کیا گیا۔