جنرل راحیل شریف توسیع لے لیں۔۔۔انڈین فوج کو پتہ ہے کتنے پانی میں ہے،لڑ نہیں سکتی،مشرف
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 14, 2016 | 05:48 صبح
کراچی(مانیٹرنگ)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جانتی ہے وہ پاکستان سے نہیں لڑ سکتی، بھارت پاکستان کو بھوٹان سمجھ کر آپریشن کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جنرل راحیل شریف کو توسیع لے لینی چاہئے کیونکہ لوگ جنرل راحیل شریف کو کہہ رہے ہیں کہ کچھ کرکے جائیں، کارگل جنگ کے سوال پر سابق صدر نے کہا کہ یہ ہماری بہادری کی مثالیں ہیں، ہم نے بھارت کو گردن سے دبوچ لیا تھا، پاک فوج جنگ جیت رہی تھی، انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے روٹ توڑ ڈالے تھے۔
پرویز مشرف نے وزیراعظم نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا اس وقت کے وزیر اعظم پوچھتے رہے کہ کارگل سے پیچھے ہٹیں؟، اسی وزیراعظم نے عوام کو بتایا کہ فوج پیچھے ہٹی، برکھادت کی کتاب میں بھارت کے کلنٹن سے رابطے کا ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فوج میں کھانا کھانے کے لیے نہیں لڑنے کے لیے گیا تھا۔