ٰراحیل شریف ایک ایسی جگہ پہنچ گئے کہ سب کے افسردہ چہرے کھل اٹھے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 04, 2017 | 11:47 صبح
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سابق جج ملک سعید حسن کی قل خوانی کیلئے پہنچ گئے اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج ملک سعید حسن کی رسم قل میں پہنچے اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے ملک سعید حسن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سابق جج ملک سعید حسن کی خدمات کو سراہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک سعید حسن لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج تھے جنہوں نے لاہور ہائی کورٹ کی سو سالہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور جھنڈا بھی لہرایا۔ انہیں لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے موقع پر بھی مدعو کیا گیا تھا۔رسم قل میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز اور وکلاءکی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ہے۔