شریف قریب قریب مگر دل دور رہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 18:00 شام


ڈیووس(مانیٹرنگ رپورٹ )وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے بعد اس وقت لندن میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں تاہم ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق آر می چیف راحیل شریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے لیکن دونوں میں کہیں بھی ملاقات نہ ہوپائی۔
ذرائعکے مطابق سہیل چوہدری نے اپنے کالم میں لکھاہے کہ وزیراعظم نوازشریف اورجنرل(ر)راحیل شریف دونوں شخصیات ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے مقام سے 52کلو میٹر کے فاصلہ پر بادرہ گاز نامی ایک ہی ہوٹل میں ٹھہری ہ

وئی تھیں لیکن ان کی عوامی سطح پر کہیں ملاقات ہوئی نہ ہی نجی طورپر ان کی باہم ملاقات کی تصدیق ہوئی۔

وزیراعظم نوازشریف اور جنرل (ر) راحیل شریف دونوں نے ہی ڈیوس میں انتہائی مصروف وقت گزارا لیکن دونوں شخصیات کی مصروفیات کی اپنی اپنی نوعیت تھی ، ممتاز دفاعی مبصر اور کاروبای شخصیت اکرام سہگل کا زیادہ وقت جنرل (ر) راحیل شریف کیلئے مختص رہا جبکہ عارف نقوی بیشتر وقت وزیراعظم نوازشریف کیلئے مصروف کار رہے۔