ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر : راحیل شریف سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 10:15 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) سیہون شریف خود کش حملے کے بعد عوام کو سابق آرمی چیف راحیل شریف کی یاد ستانے لگی ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک مرتبہ پھر سے دہشت گردوں کے نشانے پر آگیا ہے۔

صرف 5 روز میں دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان بھر میں 8 دہشت گرد حملے کیے گئے ہیں جن کے باعث 100 سے سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں دہشت گردی کی اس نئی لہر نے عوام کو پھر سے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی یاد دلادی ہے سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے سابق آرمی چیف کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان سے درخواست کی جارہی ہے کہ وہ دوبارہ سے منظر عام پر آئیں متحرک ہوں اور ملک کی عوام کو دہشت گردوں سے بچائیں۔