بھارتی حکومت کی  تمام حدیں پار کرنے پر جنرل (ر) راحیل شریف بھی میدان میں آگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 10, 2019 | 22:38 شام

ریاض (شفق رپورٹ) (ر) جنرل  راحیل شریف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور مسلمانوں کی نسل کُشی پر میدان میں آگئے۔

تفصیلات کیمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور مسلمانوں کی نسل کُشی پر بات کرتے ہوئے راحیل شریف نے کہا کہ اس معاملے پر عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر خطے میں پائیدار ام

ن کے قیام اور تقسیم کا ایک نا مکمل ایجنڈا ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے وزیراعظم عمران خان ، پاک افواج اور پاکستان کی عوام کی کوششوںاور اقدامات کو بھی سراہا۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع اور یوم شہدا کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب میں دوران خطاب یہ سب کہا۔