عورتوں جیسی حرکتیں نہ کرو،مرد بنو مرد، راحیل شریف نے یہ الفاظ کس کو کہے ہیں ،جان کر آپ کے دل میں اپنے آرمی چیف کی قدر اور بڑھ جائے گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 04:28 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ مودی کو سمجھ ہے ہم کیا کررہے ہیں، کیا کرسکتے ہیں ، کنٹرول لائن پر اب تک 45 سے زیادہ بھارتی فوجی مارے گئے ہیں ، جس روز ایل او سی پر ہمارے 7 جوانوں کی شہادت   ہوئی اسی دن ہم نے بھارت کے 11 فوجی بھی مارے ۔ کہتے ہیں کہ آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ  ان خیالات کا اظہار پاکستان کے دورے پر آئے ترک صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں دیے گئے عشایے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مودی کو سمجھ ہے ہم کیا کررہے ہیں، کیا کرسکتے ہیں اور ہماری قابلیت کیا ہے جب کہ مودی کو ہماری بات بھی سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔ بھارت وردی میں ہونے والی ہلاکتیں قبول نہیں کرتا، بھارتی فوجیوں کو مرد بننے کی ضرورت ہے، ایک سوال کے جواب میں آرمی چیف نے مسکرا کر کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک صرف باتوں تک ہی محدود رہی۔ایک صحافی  نے سوال کیا کہ نریندی مودی باز نہیں آرہے جس پر آرمی چیف نے کہا کہ مودی کو سمجھ ہے ہم کیا کررہے ہیں، کیا کرسکتے ہیں اور ہماری قابلیت کیا ہے جب کہ مودی کو ہماری بات بھی سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اچھا کام کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آج ہم نے 6 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا تجربہ کیا جسے مغربی سائیڈ پر بھی استعمال کیا جاچکا ہے، ہم نے مغربی بارڈر پر جو حاصل کیا اسے ضائع نہیں کرسکتے۔