موو آن پارٹی پھر سرگرم عمل ہو گئی،راحیل شریف کے حق میں تیسری بار بینر لگ گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 07, 2016 | 16:33 شام
اسلام آباد(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے خوشامدیدی بینرلگانے والی تنظیم مووآن پاکستان ایک بارمیدان میں آگئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آرمی چیف کی تصویر کے ساتھ نئے پوسٹر لگ گئے۔ جانے کی باتیں جانے دو، خدا کے لیے اب آجاؤ کے بعد’’ آگے بڑھو پاکستان اور کچھ نہیں بس پاکستان ‘‘کے نعرے لکھ دیے گئے ہیں۔مووآن پاکستان نامی تنظیم کی جانب سے کراچی کی معروف شاہراہ فیصل اوردیگراہم سڑکوں پرجنرل آرمی چیف کی تصویرکے والے پوسٹرز اورپینافلیکس لگادیئے گئے ہیں جن پرنعرے درج ہیں کہ ’’ اب آگے بڑھو پاکستان ، اور کچھ نہیں بس پاکستان‘‘کے نعرے درج ہیں۔مووآن پارٹی کے چیرمین محمدکامران کی تصویربھی آرمی چیف کی حمایت میں لگائے کئے بینرز کے ساتھ لگی ہوئی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی پارٹی نے ملک کے مختلف اضلاع میں آرمی چیف کے ساتھ ’’جانے کی باتیں جانے دواورخداکیلئے اب آجاؤ‘‘کے پوسٹرزاوربینرز آویزاں کئے تھے جس کے بعد وفاقی حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے مووآن کیخلاف سخت ایکشن لیاتھااوراس کے چیرمین میاں محمدکامران کوبھی گرفتارکرلیاگیاتھاجبکہ اس وقت بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ان بینروں سے اظہارلاتعلقی کیاتھا۔