20 کروڑ عوام کو مبارک ہو : پاکستان کے قابل فخر بیٹے راحیل شریف نے میدان مار لیا ، دنیا بھر میں چرچے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 04:19 صبح

لاہور (شیر سلطان ملک )انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف آف پاکستان جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف 39 مسلم ممالک کے اتحاد کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ چند دن قبل اس حوالے سے معاہدہ طے پایا گیا ہے

تاہم انھیں فی الوقت اس معاہدے کی تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔خواجہ آصف کا  یہ بھی کہنا تھا کہ یہ فیصلہ حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسی  غیر معمولی اور خصوصی تعیناتیوں کے لیے حکومت اور جنرل ہیڈکوارٹرز سے کلیئرنس کی ضرورت  ہوتی ہے ہے اور یہ تعیناتی حکومتی منشا اور جی ایچ کیو کی کلیئرنس کے بعد ہوئی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات ان کے علم میں نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ دسمبر 2015 میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 30سے زائد اسلامی ممالک نے سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس اتحاد میں ابتدائی طور پر 34 ممالک تھے تاہم بعدازاں ان کی تعداد 39 ہوگئی۔اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں مصر، قطر اور عرب امارات جیسے کئی عرب ممالک کے ساتھ ساتھ ترکی، ملائشیا، پاکستان اور افریقی ممالک شامل ہیں۔