ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی جنرل راحیل شریف پر آج ایک پابندی لگ جائے گی، وہ کیا ہے ؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2016 | 05:44 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک کے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی بھر کے لیے تین اہلکار یعنی ذاتی اسسٹنٹ، آپریٹر اور ڈرائیور دیے جاتے ہیں۔ یہ اہلکار ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی ہو تے ہیں۔

ریٹائر ہونے والے دیگر آرمی چیفس کی طرح جنرل راحیل شریف پر بھی انٹرویوز اور تقاریر پر آئندہ دو سال تک پابندی ہو گی۔

اگر دو سال کی مدت پوری ہونے سے پہلے انٹرویو کی ضرورت پڑے تو ج

نرل ہیڈکوارٹرز سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ انٹرویو یا تقریر کا مواد بھی کلیئر کرانا ہوتا ہے۔

پاکستان میں عام طور پر ریٹائر ہونے والے آرمی چیف میڈیا پر آنے سے گریز کرتے ہیں