راحیل شریف کا ڈیووس میں کانفرنس سے خطاب

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 18:18 شام

ڈیوس: (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ اکانومک فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی۔ کارروائیوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جس کے لیے عوام اور فوج نے بڑی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے اور سوشل میڈیا کی مدد سے دنیا بھر میں پھیلے دہشت گرد رابطے میں رہتے ہیں۔ ان کو شکست دینے کے لیے عالمی طاقتوں کا تعاون اور خفیہ معلومات کا تبادلہ نا گزیر ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کو جان لیوا کینسر س

ے تشبیہہ دی۔ جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کی قیادت کرنے پر گلوبل ٹیررزم پر گفتگو کرنے کے لیے دعوت دی گئی تھی۔