ہی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کے رہنما نے استعفیٰ کیوں دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 21:07 شام

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک): پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی نے اہم عہدہ چھوڑ دیا، وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پشاور کے میگا ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کے ترجمان کی حیثیت سے اب کام نہیں کریں گے۔شوکت یوسف زئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ترجمان میگا ڈیولپمنٹ پروجیکٹس پشاور کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کیلئے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بھجوادیا۔سابق ترجمان میگا ڈیولپمنٹ پروجیکٹ ضیاء اللہ خان آفریدی کو بدعنوانی کے الزامات کے باعث وزیراعلیٰ کی جانب سے ہٹائے جان

ے کے بعد شوکت یوسف زئی نے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔شوکت یوسف زئی نے حمایت اور تعاون پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا۔ رکن کے پی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بیک وقت دونوں ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔