سیاسی کاکے نے دھماکہ کر ڈالا : میرے پاس وزیر اعظم کی بدعنوانی کی فائل موجود ہے، انکشاف پر حکومتی ایوانوں میں زلزلہ آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 06:29 صبح

نئی دہلی(ویب ڈیسک)  کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بدھ کو وزیر اعظم مودی پر بڑا حملہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے پاس وزیر اعظم مودی کے بدعنوانی کی معلومات ہے، جسے انہیں ایوان میں رکھنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں راہل نے کہا کہ 'یہ ایسی معلومات ہیں ، جس سے وزیر اعظم کا بیلون پھٹ جائے گا۔ قبل ازیں لوک سبھا میں نوٹ بندي اور کرن رجیجو کے معاملہ پر ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی کو

جمعرات تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

چار دن کے وقفہ کے بعد بدھ کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی کارروائی ہنگامہ آرائی کے ساتھ ہی شروع ہوئی۔ لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے مرکزی وزیر داخلہ کرن رجیجو پر بدعنوانی کے مبینہ الزامات اور نوٹ بندي کے معاملہ پر ہنگامہ کیا ۔ وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کی کارروائی کو 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ تاہم جب دوبارہ کارروائی شروع ہوئی ، تب بھی یہ ہنگامہ جاری رہا۔ لگاتار ہنگامہ آرائی کے پیش نظر ایوان کی کارروائی جمعرات تک کے لئے ملتوی کر دی گئی