ہائی اسپیڈ ریل وے سروس کا افتتاح

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 20:17 شام

۔بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) : چین میں تھری گورجز ڈیم کے خطے میں ہائی اسپیڈ ریل وے سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق نئی ریلوے لائن پر پیر کی صبح 7 بجکر 6 منٹ پر چونگ چینگ نارتھ اسٹیشن سے 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائی اسپیڈ ریل کار اپنے سفر پر روانہ ہوئی۔اس نئی ریلوے لائن کی تعمیر مکمل ہونے سے چونگ چینگ سے وونزو کا سفر 4 گھنٹے سے کم ہو کر ایک گھنٹے کا ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 247 کلومٹر ریلوے لائن کی تعمیر 2013 میں شروع کی گئی جو وونزو سے ہو کر تھری گورجز ڈیم کے خط

ے سے گذرتی ہوئی چونگ چینگ پہنچتی ہے۔