معجزہ ہو گیا: سینکڑوں مسافر حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 11:59 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ)سیالکوٹ سے کراچی جانیوالی ٹرین میں ہنگامی صورتحال،علامہ اقبال ایکسپر یس ڈرائیورکی حاضردماغی سے ایک ہفتہ میں دوسری بارحادثہ کاشکارہونے سے معجزانہ طورپربچ گئی ،ڈرائیورنے ٹوٹاہوا ٹریک دیکھ کرہنگامی بریک لگاکرٹرین کوخوفناک حادثہ سے بچا لیا۔بتایاجاتاہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکو ٹ سے براستہ نارووال لاہور کراچی جارہی تھی کہ نارنگ منڈی اورمہتہ سوجاکے درمیان ٹریک ٹوٹاہوادیکھ کر ڈرائیورنے فوری بریک لگاکر ٹرین کوایک جھٹکے سے روکا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی خستہ حالی کے باعث ایک ہفتہ میں ٹریک ٹوٹنے کایہ دوسراواقعہ ہے۔واضح رہے کہ چارروزقبل بھی جئے سنگھ والاکے قریب ٹریک ٹوٹاہواپایاگیاتھا۔راچی جانیوالی ٹرین میں ہنگامی صورتحال،علامہ اقبال ایکسپر یس ڈرائیورکی حاضردماغی سے ایک ہفتہ میں دوسری بارحادثہ کاشکارہونے سے معجزانہ طورپربچ گئی ،ڈرائیورنے ٹوٹاہوا ٹریک دیکھ کرہنگامی بریک لگاکرٹرین کوخوفناک حادثہ سے بچا لیا۔بتایاجاتاہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکو ٹ سے براستہ نارووال لاہور کراچی جارہی تھی کہ نارنگ منڈی اورمہتہ سوجاکے درمیان ٹریک ٹوٹاہوادیکھ کر ڈرائیورنے فوری بریک لگاکر ٹرین کوایک جھٹکے سے روکا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی خستہ حالی کے باعث ایک ہفتہ میں ٹریک ٹوٹنے کایہ دوسراواقعہ ہے۔واضح رہے کہ چارروزقبل بھی جئے سنگھ والاکے قریب ٹریک ٹوٹاہواپایاگیاتھا۔