پانچ ہزار سے زائد گھروں کو گرانے کا بڑا قدم اٹھالیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 07:05 صبح

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ نے سرکلر ریلوے کے روٹ میں قائم تجاوزات فوری ختم کروانے کا حکم دے دیا۔ انہوں  نے منصوبے پر برق رفتاری سے کام کرنے کی ہدایت بھی دے دیں۔

 

ریلوے حکام نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی کہ تینتالیس کلومیٹر طویل ٹریک کی سرسٹھ ایکڑ زمین پر قبضہ ہے۔ پانچ ہزار چھ سو گھروں کو گرانا اور پھر متبادل جگہ پر منتقل کرنا ہوگا۔

 

وزیراعلیٰ سندھ نے حکم دیا کہ وزیر مینشن، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات ہٹ

انے کا کام آئندہ ہفتے سے شروع کردیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے پینتالیس ملین روپے فوری جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اور برق رفتاری سے کام کرنے کا حکم دیا۔