ٹرین کا پہیہ چلانے کے لیے 12پرائیویٹ پارٹیاں میدان میں آگئیں،سعد رفیق نے خاموشی سے پاکستانیوں کو چونا لگادیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 20:35 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان ریلوے کی شالیمارایکسپریس کیلئے12 جبکہ خوشحال خان ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کیلیے چھ چھ پرائیویٹ پارٹیوں نے ٹینڈر جمع کرادیے ہیں جو 14 جنوری کوکھولے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے فیصل آباد، خانیوال اورکراچی کیلیے چلائی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کیلئے معروف ٹرانسپورٹ کمپنی ڈائیو، ترکی کی معروف ٹرانسپورٹ کمپنی البرکہ، مزاری گروپ، پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارہ پراکس سمیت دیگر12 اہم پرائیویٹ کمپنیوں نے دستاویزات جمع کرادی ہیں۔

پشاورسے اٹک

اوربراستہ ایم ایل ٹوکندیاں سرگودھا سے پھرایم ایل ون کراچی کیلئے چلنے والی خوشحال ایکسپریس کیلئے پراکس،مزاری گروپ سمیت دیگرکمپنیوں، سبی سے روہڑی،کراچی کیلئے چلنے والی بولان ایکسپریس کیلیے بھی 6پرائیویٹ کمپنیوں نے دستاویزات جمع کرائی ہیں۔دوسری جانب خسارے میں چلنے والی شالیمار ایکسپریس، بولان ایکسپریس اورخوشخال خان ایکسپریس کو پرائیویٹ سیکٹرکے اشتراک کیساتھ چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔مذکورہ ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹرکیساتھ چلانے کے معاہدے کے تحت ان ٹرینوں کی منیجمنٹ پرائیویٹ سیکٹرکے پاس جبکہ ٹرین کاآپریشنل سسٹم پاکستان ریلوے کے پاس رہے گا۔