بارشوں کا نیا سلسلہ،محکمہ موسمیات نے عوام کو خبر دار کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 12:02 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ )محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ موجود ہ بارشوں کے بعد ٹھنڈی ہواﺅں کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ 3سے 6فروری کے دوران شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برف باری کا موجودہ سلسلہ وقفے وقفے سے مارچ کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں سال کے شروع ہونے کے بعد بارشوں کے تین سسٹم داخلوں کے بعد گزر چکے ہیں۔موسمیاتی تغیری نظام لانینا اور ڈی پول کے وجہ سے وسط مارچ تک ہمیں بارشوں کے تین سے چار سلسلوں کا سامنا کرنا پڑ

سکتا ہے۔ مجموعی طور پر وسط مارچ تک پاکستان سمیت پورے جنوب ایشیاءمیں بارش اور سردی کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ویک اینڈ کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔