محکمہ موسمیات نے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کر دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):محکمہ موسمیات نے آج سے جمعرات کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کی پیش گوئی کر دی، بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ پہلے سے زیادہ شدید ہو گا،کراچی میں بھی ابر کرم برسے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرما کی بارشوں کا تیسرا سلسلہ آج سے شروع ہو گا جو پہلے سے زیادہ شدید ہو گا، مغربی ہوائوں کا فعال سلسلہ بلوچستان میں بھی داخل ہو گیا۔پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختون خوا کے اکثر مقامات پر بارش ہو گی، کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن کے پہاڑوں پر شدید برف باری ہو گی ۔