آج اور کل کہاں کہاں شدید بارش اور برفباری ہو رہی ہے؟محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2017 | 09:11 صبح

اسلام آباد /لاہور /پشاور (مانیٹرنگ رپورٹ )اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور ڑالہ باری سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویڑن اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مری ، گلگت اور سکردو میں ہونے والی برفباری کی وجہ سے سیاحوں
نے ان علاقوں کا رخ کرلیا ، مری ، گلیات اور سکردو میں بھی برفباری نے وادیوں کا حسن دوبالا کر دیا ، سیاحوں کی آمد پھر شروع ہوگئی۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم بہار میں سردی لوٹ آئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی صبح کہیں کن من کن من کہیں ہلکی پھوار پڑی۔ ہولے ہولے چلنے والی ٹھنڈی ہوا سے گزشتہ رات درجہ حرات گیارہ تک جا پہنچا۔ ادھر پہاڑوں پر برفباری کے بعد وادیوں کا حسن مزید نکھر گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویڑن اور اسلام ا?باد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویڑن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور،مردان ڈویڑن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب،ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں بعض مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔