محکمہ موسمیات نے بارش اوربرفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 16, 2017 | 10:37 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) محکمہ موسمیات نے کل شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔ ہفتہ اور اتوار کو مری میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا میں اکثر مقامات پر جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔جمعہ سے پیر کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد ،راولپن

ڈی ، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا اورفیصل آباد ڈویڑن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔اس دوران مری اور گلیات کے پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارش کے باعث خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔