بڑی خوشخبری آگئی‘ بارش کب ہوگئی؟ محکمہ موسمیات نے اعلان کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 02, 2017 | 12:40 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) طویل خشک سالی کے بعد ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا۔ شمالی علاقوں سے شروع ہونےوالی بارشوں کاسلسلہ چار سے پانچ روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ بارشیں خوشخبری لے کر آ رہی ہیں۔ کل سے بارشوں کا آغازشمالی علاقوں سے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بارشوں کا آغاز چترال سے ہوگا اور اگلے چار پانچ روز تک بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وسطی علاقوں میں ہلکی بارش کاامکان ہے۔ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ کراچی میں اس بار بہت زیادہ سردی پڑنے کا امکان نہیں تاہم کراچی میں 8 سے 10 روز بعد درجہ حرارت کم ہوگا۔ بارشوں کے اس سلسلے کے بعد ٹھنڈی ہوائیں بھی کراچی کا رخ کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ مری ،گلیات،گلگت بلتستان،دروش اورکشمیر کے پہاڑوں پربرف باری ہوگی۔ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران دھند کا سلسلہ کم ہوگا۔