پاکستان بھرمیں بارشوں کی نویدسنادی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 15:10 شام


 اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) محکمہ موسمیات نے موسم سرما میں بارشوں کے دوسرے سلسلے کی پیش گوئی کردی ہے۔
ذرائع سے بات کرتے ہوئے ڈی جی میٹ غلام رسول نے کہاکہ بارش کادوسرا سلسلہ رواں ماہ شروع ہوگا۔ڈی جی میٹ کاکہناتھاکہ بارشوں کا یہ سلسلہ ساحلی علاقوں سے ہوتاہواپنجاب کی طرف بڑھے گا۔
ڈی جی میٹ نے پیش گوئی کی کہ بارش کے بعدبلوچستان کے پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔ ڈی جی میٹ نے مزید بتایا کہ ہیٹ ویوکی طرح کولڈ ویو بھی متوقع ہے۔