کراچی بارش،بجلی کی آنکھ مچولی ،70فیڈرز ٹرپ کرگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 14, 2017 | 06:46 صبح

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) کراچی میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے کے الیکٹرک کے پول کھول دیئے، ترجمان کے مطابق بارش کے باعث 100 سے زائد فیڈرز بند ہیں۔

 

کراچی میں دن بھر اور رات گئے برستی بارش نے لوگوں کو دہری مشکلات میں مبتلا کردیا، گھروں سے باہر گھٹنوں پانی تو گھروں میں اندھیرے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

 

 

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کے باعث اس وقت20 کے قریب فیڈرز بند ہیں، متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کے لیے عملہ کام کر رہا ہے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی ہنگامی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، مقامی فالٹس کے نتیجے میں صارفین شکایتی نمبر پر کال کرسکتے ہیں، درجنوں مقامات پر بجلی کے تار ٹوٹ گئے ہیں، بیشتر علاقوں میں پی ایم ٹیز بھی ٹرپ کرگئیں،

 

دوسری جانب فیڈرل بی ایریا ناگن چورنگی، یوپی اور دیگر علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جب کہ شہرکی مخلتف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہے، جس سے موٹر سائیکل سواروں کی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔