جاتی سردی لوٹ آئی : بارشیں کب تک ہوتی رہیں گی ؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 07, 2017 | 09:16 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے بعد جاتی سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، بھکر اور خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات سے ہی وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اسلام آباد، فیصل آباد، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گرد و نواح میں بھی ہلکی پھکی بارش ہوئی اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش سے سردی کی شدت ا

یک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیا ت نے منگل سے اتوار تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات سے ہفتے تک خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے جب کہ منگل اور بدھ کو کوئٹہ، ڑوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اورساہیوال ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔