پاکستانیوں کی خوشیوں کو نظر لگ گئی ، محکمہ موسمیات نے انتہائی بری خبر سنا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 11:18 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) محکمہ موسمیات نے یوم پاکستان کے موقع پر بارش کی پیش گوئی کردی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات پاکستان کا کہنا ہے کہ23 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش ہونے کی قوی امید ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راول پنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویڑن میں بارش کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا، کوئٹہ، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جب کہ آج گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ 23 مارچ کو اسلام آباد، راول پنڈی میں صبح کے وقت ہلکی بارش متوقع ہے۔تئیس مارچ کواسلام آباد میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، دارالحکومت میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جب کہ یوم پاکستان پرموسم انتہائی خوشگوار رہے گا۔