خوشخبری آگئی: بارشیں کب ہوگئی؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 07:37 صبح


 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم آج (شام/رات) بلوچستان میں اکثر مقامات ،سکھر ، لاڑکانہ، ڈی آئی خان، ملتان اور ڈی جی خان ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر مزمل حسین کے مطابق ویک اینڈ سے بلوچستان سمیت ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ مغربی ہواﺅں کا ایک فعال سلسلہ آج (جمعہ) کے روز بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔ اس سلسلے کے زیر

اثربلوچستان میں آج سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پرجبکہ سندھ میں آج سے ہفتہ کے دوران چند مقامات پر، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں، جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز چند مقامات پر، جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بلوچستان میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر ، سندھ اور پنجاب میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر ، سندھ اور پنجاب میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی13، استور منفی12، کالام منفی11، گوپس منفی10، مالم جبہ منفی08، بگروٹ، قلات، دیر منفی07، راولاکوٹ، گلگت منفی06، پاراچنار، ہنزہ منفی05، کوئٹہ، دروش منفی04، چترال، مری منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔