ملک کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں ، پہاڑوں پر برفباری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 08, 2017 | 17:50 شام

 

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ ) ملک کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، مری میں سیاحوں نے ڈیرے لگالئے ، محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔ ملک میں ہر طرف سردی کے ڈیرے ہیں ، پہاڑوں پر برفباری نے سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد موسم کو انجوائے کرنے پہنچی اور خوب ہلا گلا کیا۔ مال روڈ لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے ، بچے ، بڑے ، خواتین سب ہی موسم سے لطف اندوز ہو رہ

ے ہیں۔ آج چھٹی کے دن بھی سیاحوں کی بڑی تعداد مری کا رخ کر رہی ہے۔ ہزاروں گاڑیوں کی آمد متوقع ہے۔ ملک کے دیگر پہاڑی علاقوں پر بھی برفباری کے بعد سیاحوں نے اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ ہر کوئی موسم کا مزا لینے میں مصروف ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ،اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں مزید بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی سردی ابھی جانیوالی نہیں ، کچھ دن تک اس کی شدت برقرار رہے گی۔