پاکستانیوں کے لیے نئے سال کی پہلی خوشخبری: اللہ تعالٰی نے اپنا کرم کر دیا، پورے ملک میں جل تھل
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 03, 2017 | 04:27 صبح
لاہور(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ برقرار ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ پنجاب اور سندھ کے بعض مقامات پر دھند کا راج ہے۔
تفصیلات کے مطابق خشک سالی کے ستائے عوام کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی،ابررحمت برس پڑی اور مرجھائے چہروں پر تازگی لوٹ آئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی مقامات پر رات سے بارش اور کہیں کہیں بوندا باندی کا سلسلہ برقرار ہے۔بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔چترال ،لوئر دیر اور دیگر بالائی مقامات پر برفباری گزشتہ شب سے جاری ہے ۔دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے بعض مقامات پر دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ میں جگہ جگہ دھند چھائی ہے