اگلے تین روز میں پاکستان کے کن شہروں میں بارش و برفباری کا امکان ہے؟ کام کی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 04:03 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات پاکستان نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ تین روز کے دوران وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی ہے، وقفہ وقفہ سے جاری بارش کی وجہ سے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ل

اہور ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، فاٹا، راولپنڈی، گوجرنوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

منگل کو ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس کے علاوہ گوپس منفی05، گلگت منفی03، ہنزہ، استور منفی02، بگروٹ منفی01)، بالائی خیبرپختونخوا (پاراچنارمنفی04، چترال، مالم جبہ منفی 02، کالام منفی01)، شمالی بلوچستان (قلات منفی02) ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیاگیا