بالاخر خوشخبری آگئی : بارشیں کب شروع ہونگی؟جانیے اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 29, 2016 | 05:05 صبح
لاہور (ویب ڈیسک) بالا خر وہ خبر آگئی جس کا سب کو انتظار تھا محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبہ پنجاب میں جنوری کے دوسرے ہفتے میں بارشیں شروع ہونے کا قوی امکان ہے ۔ ان بارشوں کی وجہ وہ مغربی ہوائیں ہونگی جو 2 جنوری کو پاکستان میں داخل ہونگی ۔ جس کے بعد بالائی پنجاب میں بارشیں شروع ہونگی اور دھند کا سلسلہ بھی ختم ہو جائیگا ۔