راج ناتھ کی پاکستان کے خوف سے گیلی دھوتی کیساتھ دس ٹکڑے کرنے کی دھمکی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 11, 2016 | 18:46 شام

نئی دہلی: (مانیٹرنگ) امن دشمن مودی سرکار پاکستان کے نرم رویئے کو اس کی کمزوری سمجھنے لگی۔ بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو کھلی دھمکی دے دی۔ راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کے دو ٹکرے ہو گئے، باز نہ آیا تو دس ٹکڑے ہو جائیں گے۔ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھی بے بنیاد الزام لگا دیا اور تعلقات میں دراڑ کی ذمہ داری بھی پاکستان پر ڈال دی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے بھارت نے انکار کیا اور پاکستان کی جانب سے بار بار مذاکرات کی دعوت کے باوجود بات چیت سے بھی دور بھاگ رہا ہے۔