راکھی ساونت نے وہ کام کر دیکھایا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا۔۔۔۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 13, 2017 | 18:50 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت کی برقع پہننے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ بالی ووڈ آئٹم گرل راکھی ساونت اپنے لباس اور متنازع بیانات کے باعث خاصی شہرت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ ہمیشہ سے ہی شہ سرخیوں میں رہتی ہیں لیکن اب ان کی برقع اوڑھے ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔راکھی ساونت کی برقع اوڑھے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مکمل طور پرعبایا پہن رکھا ہے۔ ویڈیو میں راکھی نے بتایا کہ قطر میں پرفارم کرنے کے لیے پہنچی ہوں جہاں غیر مناسب لباس پہننے پرحکومت کی جانب سے پابندی ہے جس کی وجہ سے برقع اوڑھ رکھا ہے جب کہ تقریب میں بھی اسی طرح پرفارم کرنا ہے تاہم عبائے میں میری شخصیت بھی اچھی لگ رہی ہے۔آئٹم گرل کی یہ ویڈیو گزشتہ سال قطر کے دورے کی ہے جو اب تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ راکھی برقع پہنے گی۔