نواز شریف،پوترہیں،شرجیل نے پانچ ارب کی کرپشن کی،رانا ثناء اللہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 20, 2017 | 11:52 صبح
فیصل آباد : (مانیٹرنگ)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کے بارے میں کوئی الزام نہیں اگر الزام ہوتا تو سپریم کورٹ صفائی کے لئے ان کو ضرور طلب کرتی ۔طلب نہ کرنا اس بات کی خمازی کرتا ہے کہ عدالت عظمی کو سردست ان کی صفائی کی ضرورت نہیں ۔ صو بائی وزیر قانون نے یہ بات فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ا نہوں نے کہاکہ انہیں سپریم کورٹ سے بہت اچھی امید ہے ۔ سپریم کورٹ کا بنچ اور اللہ تعالیٰ وزیر اعظم کو سرخرو کرے گا ۔عمران خان ،اعتزاز احسن ، شیخ رشید کی گفتگو سے جج صاحبان مرعوب نہیں ہوں گے ۔ بنچ میں موجود تمام جج صاحبان اچھی شہرت کے مالک ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ سپریم کورٹ سے تابوت اور جنازے نکالنے کی باتیں کرتے ہیں ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے ۔ سپریم کورٹ سے ملک اور عوام کی بہتری میں فیصلے آتے ہیں ۔صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ اگر جنازے اور تابوت نکلے اور وہ بنی گالا اور لال حویلی سے نکلیں گے ۔ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زبان کو قابو میں رکھے ۔ عمران خان چھت پر چڑھ کر دھمکیاں دیتا تھا اور عوام کو بلیک میل کرتا تھا چنانچہ ہم نے دو نومبر کو اس کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ چنانچہ اس کے نتائج عوام کے سامنے ہیں ۔ پورے پنجاب میں کوئی ایک کتا یا کتی بھی ان کے حق میں نہیں بھونکا ۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں اقتدار کا فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہو گا اور اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں اور نہ ہی آئین کے برعکس کوئی اقدام اٹھانے دیا جائے گا ۔2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ نون اس کے قائد نواز شریف ملک بھر سے بھاری اکثریت سے نہ صرف جیتیں گے بلکہ خیبرپختونخوا سے بھی حکومت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن پر 5 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ نیب آزاد ادارہ ہے وہ تحقیقات کر رہاہے اس کے کام میں کوئی بھی مداخلت کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کا کوئی کیس ہے تو نیب اور عدلیہ جو کہ آزاد ہے تحقیقات کر سکتا ہے ہماری حکومت کو اس پرکوئی اعتراض نہیں ۔پیپلزپارٹی چور مچائے شور کا نعرہ لگا رہی ہے سندھ میں پیپلزپارٹی نے جو کرپشن کی ہے وہ سب کے سامنے ہے اور اس بارے میں کرپشن کے بارے میں سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ مختلف مقدمات میں سندھ حکومت کی کرپشن کے بارے میں ریمارکس دے چکی ہے ۔