سی سی پی او کے شاباش،عمران کو شرم آ نی چاہیے،رانا ثناء اللہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 18:30 شام

لاہور(مانیٹرنگ)صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہاکہ قسمت بیگ قتل کیس میں شوبز کے لوگ شامل ہیں، پولیس اس کیس سمیت 4 واقعات کی تہہ تک پہنچ گئی، لیگی کارکن سمیعہ  کی موت کی وجہ اوور ڈوز سامنے آ رہی ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ صوبہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔ لاہور میں ملت پارک میں ڈکیتی اور قتل کی واردات، گارڈن ٹائون میں ڈکیتی، قسمت بیگ قتل اور چنبہ ہائوس میں لیگی خاتون کے قتل سے غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں امن وا

مان کی صورتحال خراب ہےجبکہ یہ تاثرغلط ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملت پارک ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے یہ وہ لوگ تھے جو مختلف کیسز میں ملوث تھے اور مل کرانہوں نے گینگ بنایا تاہم پولیس نے چاروں کیسز کے ملزمان تک پہنچ گئی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ قسمت بیگ قتل کیس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی ملوث ہیں جبکہ چنبہ ہائوس میں سمعیہ چودھری ملازم کے ریفرنس سے ٹھہری تھی اور لیگی کارکن سمعیہ کی ہلاکت اوور ڈوز کی وجہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان تمام وارداتوں کے ملزمان تک پہنچنے میں پولیس خصوصا سی سی پی او کا کردار قابل تعریف ہے۔

وزیر قانون نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں شرم کرنی چاہیے کہ وہ عوام سے پانامہ کیس کے سلسلے میں جھوٹ بولتے رہے جبکہ پندرہ مارچ کو مردم شماری کی تاریخ دے دی گئی ہے اور  ایک سال سے پہلےمردم شماری مکمل ہوجائے گی۔ پانامہ کیس اب پاجامہ لیکس بن چکی ہے، پانامہ پر واویلا کرنے والوں کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مارچ سے وہ تاریخ دے رہے ہیں اورعوام کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ میڈیا کو ایسے لوگوں کے پرانے کلپس بھی دکھانے چاہیئں۔