پختون پنجاب میں رہ سکتے ہیں یا نہیں؟ رانا ثنا اللہ نے دھماکے دار اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 28, 2017 | 09:28 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) صوبہ پنجاب پر پختونوں کے ساتھ نسلی اور لسانی سلوک روا رکھنے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے واضح کیا ہے کہ پختون ہمارے بھائی ہیں اور انہیں پنجاب میں رہنے کا پورا حق حاصل ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کی صدارت میں پختون افراد کے وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں بعض نام نہاد سیاسی جماعتیں اور سیاسی رہنما
پنجاب کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہ

یں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ بات انتہائی قابل مذمت ہے کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہوئے لوگوں کو خوفزدہ کرکے ان کی ہمدردیاں حاصل کی جارہی ہیں، یہ ملک دشمنی ہے۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز میں عام شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس صورتحال پر وہ شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔