بغل میں چھری منہ میں رام رام : مشورے میں چھپا کر رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کو کیا دھمکی دی تھی ؟انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 06, 2017 | 10:55 صبح

لاہو ر(مانیٹرنگ رپورٹ) صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مشورہ نما دھمکی دی تھی کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے پی سی بی انہیں جو جگہ فراہم کرےگا وہیں بیٹھ کر میچ دیکھنا گے اگر ادھر ادھر گئے تو تمہارا منہ بھی کالا ہو سکتا ہے۔ پہلے ہی جوتا پڑ چکا ہے ،اگر اب کچھ تاھررے ساتھ ہو گیا تو الزام ہمارے اوپر ہی آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے لاہو ر آنے والے تما م مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیڈیم کےچاروں طرف ٹریفک رواں دواں ہے۔انہوں نے شیخ رشید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ رشید کو میرا مشورہ یہ ہے کہ وہ اپنے لیے پی سی بی کی جانب سے فراہم کردہ جگہ پر بیٹھ کر ہی میچ دیکھیں ، اگر اسٹیڈیم میں ادھر ادھر جائیں گے تو ان کا منہ بھی کالا ہو سکتا ہے ،انہیں پہلے ہی جوتا پڑ چکا ہے اگر اب ان کے ساتھ کچھ الٹا سیدھا ہوا تو اس کا الزام ہمارے اوپر ہی آئے گا۔شیخ رشید اگر جنرل انکلوزر میں جا کر میچ دیکھنے کی کوشش میں اپنا تماشانہ لگوا بیٹھیں۔