نیازی آؤ میرے شاگرد بن جاؤ میں تمہیں بتاتا ہوں سیاست کیا ہوتی ہے : مونچھوں والی سرکار نے عمران خان کو پیشکش کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 20, 2017 | 11:46 صبح

لاہور (ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو اپنی شاگردی میں لینے کو تیار ہیں۔

 میڈیا سےگفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دھرنا سیاست کرنے والوں کا جنازہ نکل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے ، عمران خان کی سیاسی تربیت

پوری نہیں ہوئی اگر انہیں کسی سیاسی تربیت کی ضرورت ہے تو میں ان کی سیاسی تربیت کرنے کو تیار ہوں